امریکی صدر نے ایران جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  وہ آخری بار ایرانی جوہری معاہدے کی توثیق کر رہے ہیں تاکہ یورپ اور امریکا اس معاہدے میں پائے جانے والے سنگین نقائص کو دور کر سکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق ہونے پر نرمی میں مزید 120دن کا اضافہ ہو جائے گا۔

ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے ایران پر عائد عالمی پابندیوں کو معطل کیا گیا تھا جبکہ ایران نے اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔