امریکی سینٹرل کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون،سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:امریکی سینٹرل کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سےامریکی سینٹرل کمانڈکےسربراہ نے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے سبیکا کے اہل خانہ سے بھی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو ٹیکساس  کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں اسکول ہی کے طالب علم کی فائرنگ سے سبیکاشیخ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

loading...
loading...