امریکی سفارتخانے کی گاڑی سے ٹکر کھا کر نوجوان جاں بحق

سفید رنگ کی امریکی سفارتخانے کی گاڑی ڈیفنس ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہا تھا

سفید رنگ کی امریکی سفارتخانے کی گاڑی ڈیفنس ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہا تھا

اسلام آباد میں تیز رفتار امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔تلہاڑ کا رہائشی نوجوان فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔

امریکی سفارتخانےکی گاڑی نے تھانہ کوہسار کے علاقے میں تلہاڑ کے رہائشی نوجوان کو روندھ ڈالا۔

سفید رنگ کی امریکی سفارتخانے کی گاڑی ڈیفنس ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہا تھا۔جس کی گاڑی پرعام نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

پولیس نے گاڑی تو تھانے منتقل کردی مگر کرنل جوزف سفارتی استثنیٰ کے باعث چھوٹ گیا۔پولیس بیان تک ریکارڈ نہ کرسکی۔

دفترخارجہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

loading...
loading...