امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ ،3افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ فرینسو کے علاقے فلٹن اسٹریٹ میں چرچ کے باہر پیش آیا۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم کی شناخت علی محمد کوری کے نام سے ہوئی ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری کے وقت الله اکبرکے نعرہ لگا رہا تھاگرفتار ملزم پچھلے ہفتے پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے کیس میں بھی مطلوب ہے ۔