امریکی خلابازجان ینگ انتقال کرگئے

Untitled-1

واشنگٹن: امریکی خلابازجان ینگ ستاسی سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

امریکی نیشنل ایرونٹکس کے ترجمان نےتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان ینگ کچھ دنوں سےنمونیا کا شکار  تھے جس  کےباعث وہ جمعہ کی رات ہیوسٹن میں اپنے گھر میں چل بسے۔

جان ینگ چاند پر جانے والے دنیا کے نویں شخص تھے،اور چاند پر چہل قدمی کرنے والےبارہ افراد میں  شامل تھے۔

جان ینگ  امریکی خلائی پروگرام کی تاریخ کے سب سے کامیاب خلاباز تھے،انہوں نےکئی کامیاب خلائی سفر کیے۔