امریکی اور شمالی کوریائی صدورکی ملاقات،اتحادیوں کو تحفظات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سنگاپور:امریکی اور شمالی کوریائی صدور کے درمیان ملاقات کے بعد امریکی اتحادیوں کو تحفظات ہونے لگے۔

امریکا اور شمالی کوریا کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوگئی،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک آنے کی دعوت دے ڈالی جسے قبول بھی کرلیا گیا ۔

یہی نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقین منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیاجس پر جنوبی کوریا اور جاپان  کو تحفظات ہونے لگے تو پینٹاگون میدان میں آگیا اور تسلیاں دینے لگا ۔

پینٹاگون کی جانب سے اتحادی ممالک کو یقین دہانی کرائی گئی ہےامریکا سیکیورٹی ذمہ داریوں پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔

loading...
loading...