امریکا کاروس پر مبینہ کیمیائی حملہ کرنے کے الزام پر نئی پابندی کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:امریکا نے روس پر مبینہ کیمیائی حملہ کرنے کے الزام پر نئی پابندی کا اعلان کردیا۔

شام پر امریکا روس تنازعے میں مزید شدت آگئی،امریکا کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان  کردیا گیا۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ روس پر نئی پابندیوں کا اعلان آج کیا جائےگا ،پابندیاں ان کمپنیز پر عائد کئے  جانے کا امکان جو شامی صدر کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں اور کیمیائی ہتھیار استعمال کرتی ہیں ۔

ادھر فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے کہا کہ امریکی صدر کوشام میں اپنی فوج تعینات رکھنے اور شام میں کارروائی محدود رکھنے کا کہا ہے۔

برطانوی حکومت نے روس کی جانب سے کسی بھی  سائبر حملے پر انٹیلی جنس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

loading...
loading...