امریکا پاکستان کی اقتصادی امداد نہیں روکے گا، وزیرداخلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی اقتصادی امداد نہیں روکے گا۔

جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ امریکی کانگریس میں سرگرم لابیاں اپنی پسند کے بل متعارف کراتے ہیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت سے عندیہ ملتا ہے کہ امریکا پاکستان کی اقتصادی امداد روکنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے متعلق امریکی پالیسیوں میں تجربات کیے جارہے ہیں تاہم افغانستان میں امن کی کوششوں میں دنیا کا کوئی ملک امریکا کیلئے پاکستان سے زیادہ اہم اور مددگار نہیں ہوسکتا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر انگلیاں اُٹھانے کے بجائے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

کراچی میں چینی شہری کی ہلاکت پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اِس ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہیں لیکن ایسی کوششوں سے پاک چین دوستی کمزور نہیں ہوگی۔

loading...
loading...