امریکا نے چین پر پڑوسی ممالک کو ڈرانے دھمکانے کا الزام لگادیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے چین پر پڑوسی ممالک کو ڈرانے دھمکانے کا الزام لگادیا۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کہتے ہیں امریکا چین سے تعمیری تعلقات چاہتا ہے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو سخت مقابلے کیلئے بھی تیار ہیں۔

جیمز میٹس نے کہا چین متنازع بحیرہ جنوبی چین میں میزائل نصب کرکے پڑوسی ملکوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔ چین کے اقدامات سے اس کے مقاصد پر سوال اُٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے طیارہ شکن میزائل، زمین سے فضا میں مار کرنے اور الیکٹرانک جیمرز نصب کر رکھے ہیں۔

ان ہتھیاروں کی تنصیب کا براہِ راست تعلق ڈرانے دھمکانے اور دباؤ ڈالنے سے ہے۔

جیمز میٹس نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ تعمیری تعلقات چاہتی ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ سخت مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ 

امریکا سمجھتا ہے کہ چین کا اس خطے میں کردار بنتا ہے۔

loading...
loading...