امریکا نے پورے سعودی عرب میں میزائل حملوں کی وارننگ جاری کردی

-File

-File

ریاض: امریکا نے سعودی عرب میں مقیم اور وہاں جانے کا ارادہ رکھنے والے امریکیوں کیلئے سفری وارننگ جاری کردی۔

بروز منگل امریکا کے اسٹیٹ دیپارٹمنٹ نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی یمن سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جدہ اور دہران سمیت پورے ملک میں بیلسٹک میزائل حملے ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب میزائل حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائلنے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ باغیوں نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

بشکریہ sa.usembassy.gov

loading...
loading...