امریکا نے شام میں کارروائی کرنے کی دھمکی دی دے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکا نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے شام میں کارروائی کرنے کی دھمکی دی دے۔

خون میں ڈوبے شام میں ایک نئی جنگ کے بادل منڈلانے لگے ،امریکا نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کارروائی کا اشارہ دے دیا۔

امریکا نےسلامتی کونسل سےشام کے شہر غوطہ میں 30روزہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے ۔

اقوام متحدہ میں امریکی نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں جنگ بندی میں ناکام رہی تو امریکا خود ایکشن لے گا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکویٹری انٹونیوگوٹریس کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے معاہدے پرعملدرآمد نہیں کیا گیا،نہ ہلاکتیں رک سکیں نہ ہی کسی ایک فرد کو طبی امداد دی جاسکی،غوطہ میں 18فروری سے اب تک 1100سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

loading...
loading...