امریکا میں بارش ،سیلاب اور آسمانی بجلی سے نظام زندگی مفلوج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:امریکا میں بارش ،سیلاب اور آسمانی بجلی کے باعث متعدد ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا،تیز ہواؤں سے  درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

امریکا میں بارشوں اور سیلاب سےشہری پریشان لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

نیویارک سٹی ،فلاڈیلفیا ،فریڈرک،بالٹی موربوسٹن ،واشنگٹن ،اٹلانٹک سٹی ،نیو جرسی سمیت متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،درخت اکھڑ گئے، کھمبے گرگئے، جس  سے گھروں کو نقصان پہنچا  جبکہ  لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

امریکی ریاست نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

loading...
loading...