امریکا ایران ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے منفی نتائج نکلیں گے، روسی وزیرخارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

روم:روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا ایران ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے منفی نتائج نکلیں گے۔

ہفتے کوروم میں بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا ایران ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے منفی نتائج نکلیں گے،امید ہے کوئی ملک ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکی اقدامات کا شمالی کوریا جیسے ممالک پر برا اثر پڑے گا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے شمالی کوریا غلط مثال لے گا۔

گزشتہ روز سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کو تباہ کرناچاہتا ہے تو کھل کر سامنے آئے۔