امریکا:پارسل بم دھماکوں میں ایک نوجوان ہلاک،خاتون زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:امریکی شہر آسٹن میں پارسل بم دھماکوں میں ایک نوجوان ہلاک ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

امریکی شہر اسٹن میں پارسل بم دھماکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،2افراد کو گھر کے باہر بارودی پارسل موصول ہوا،جسے کھولنے پر دھماکے ہوئے۔

واقعے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں،دونوں افراد سیاہ فام ہیں۔

اس سے قبل 2مارچ کو بھی پارسل بم دھماکے میں ایک سیاہ فام شخص ہلاک ہوا تھا،یہ واقعات دہشت گردی کے ہیں یا پھر نسل پرستی کا عنصر شامل ہے پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہے۔

loading...
loading...