الیکٹیبلز کی سائنس فیل، کپتان کو کہاں ناکامی ہوئی ؟

khaniamge

الیکٹیبلز کی سائنس فیل اور کپتان کی تھیوری ہوگئی ڈی ریل ہوگئی۔ عوام کا فیصلہ کپتان کے پلان پر بھاری پڑ گیا۔

الیکشن دوہزار اٹھارہ میں جہاں بڑے بڑے برج الٹے، وہی کپتان کے کئی الیکٹیبلز بھی ناک آؤٹ ہوگئے۔ فردوس عاشق اعوان، نذر گوندل، صمصام بخاری، غلام مصطفیٰ کھر، سردار ذوالفقار کھوسہ، لیاقت جتوئی اور یار محمد رند جیسے تقریبا اکیس الیکٹیبلز ایوان میں جگہ نہ بنا سکے۔

 عمران خان نے الیکشن سے پہلے ان الیکٹیبلز کو فاتح قرار دیا تھا اور اِن کو ٹکٹ دینے پر کئی دیرینہ کارکنان کو ناراض بھی کیا تھا۔  کپتان کا نیا پاکستان تو بن گیا لیکن عوام نے کپتان کو صاف صاف پیٖغام بھی دیدیا۔

تبدیلی کے نعرے پر لبیک تو کہیں گے لیکن آنکھیں بند کرکے نہیں رہیں گے۔ جن سے پہلے دھوکا کھایا اب ان پر کسی صورت اعتبار نہیں کریں گے۔

loading...
loading...