الیکشن 2018 میں صرف 4روز باقی،انتخابی مہم میں بھی تیزی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن 2018 کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے، صرف 4روز باقی رہ گئے،امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی تیزی آگئی ہے ۔

انتخابات 2018کا فیصلہ کن معرکہ،سیاسی جماعتوں کی صف بندی اور کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے،25 جولائی عوام کی قسمت کے فیصلے کا دن ہے،ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ  گئیں۔

ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں جلسے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں،سڑکوں اور چوراہوں پرمیلہ لگا  ہے،بینرز اور پرچموں کی بہارہے،انتخابی مہم انتخابات سے ایک روزقبل اختتام پزیر ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں کرلی ہیں،ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پربیلٹ پیپرزکی ترسیل جاری ہےجبکہ انتخابی عملے کو ایک رات پہلے ہی پولنگ اسٹیشنز پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

loading...
loading...