الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق،چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تبدیلی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل کئے جائیں گے جس کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن چند روز میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

loading...
loading...