الیکشن کمیشن کا سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق،الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے تاہم اس مرتبہ  الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹیرینز نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کیلئے قانون سازی نہیں ہونے دی۔

گزشتہ عام انتخابات میں نامزدگی فارم عوام کے سامنے رکھے گئے تھے، ایسا قانون نہیں تھا مگر الیکشن کمیشن نے آئینی اختیارات استعمال کئے تھے جبکہ ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو گی۔

واضح رہے کہ  قانون کے تحت ہر ووٹر کو امیدوار پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے، تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو گی، 2013 میں بھی ایسا کوئی قانون نہیں تھا مگر الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے۔

loading...
loading...