الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز کی چھپائی وترسیل کی نگرانی فوج کے سپرد کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن اجلاس میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی وترسیل کی نگرانی فوج کے سپرد کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، فوج حساس پولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہربھی تعینات رہے گی۔

جمعرات کو چیف الیکشن کمیشن سردار محمد رضاخان کی سربراہی میں عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔

 الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں چاروں صوبائی ممبران سمیت  وزارت دفاع و داخلہ،چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزاورآئی جیزنے شرکت کی۔

متعلقہ افسران نے انتخابات پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شرکاء کوبریفنگ دی،انتخابات کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔

پرنٹنگ پریس،بیلٹ پیپرزکی چھپائی اوربیلٹ پیپرزکی ترسیل کی نگرانی فوج کے سپرد کی گئی،20ہزار حساس پولنگ اسٹیشن کے اندراورباہرفوج تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کئے جائیں گے۔

 الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تمام عملہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے پابند ہوں گے ۔

چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان  کا کہناتھاکہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی ۔

loading...
loading...