الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2018 کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

منگل کوالیکشن نے ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں،ضابطہ اخلاق کی پاسداری کیلئے مجموعی طور پر 592 ٹیمیں بنائی گئیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی الگ الگ مانیٹرنگ ٹیمیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاٹا انضمام کی 12 نشستوں کیلئے الگ مانیٹرنگ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کیلئے ہر مانیٹرنگ ٹیم 2 افراد پر مشتمل ہوگی، مانیٹرنگ کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ملازمین کو ہائر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام پر مانیٹرنگ ٹیمیں ریجنل مانیٹرنگ آفیسر کو رپورٹ کریں گی جبکہ ریجنل مانیٹرنگ آفیسرضلعی سطح پر تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریجنل مانیٹرنگ آفیسر کارروائی کر سکتا ہےتاہم الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل ہیں تمام مراحل احسن انداز میں نمٹا لئے جائیں گے۔

loading...
loading...