الیکشن میں موبائل فون مفید ہتھیار

elecimage

الیکشن میں عوام کا ایکشن۔موبائل فون ووٹرز کا مفید ہتھیار بن گیا ۔ادھر فوٹیج بنائی ادھر اپ لوڈ کی ادھر وائرل ہوگئی۔

عام انتخابات میں موبائل اہمیت اختیار کرگیا، ووٹرز عوامی نمائندوں کے ڈیجیٹل احتساب میں سرگرم ہوگئے، ادھر فوٹیج بنائی ادھر اپ لوڈ کی ادھر وائرل ہوگئی۔

 موبائل کی شکل میں جدید ٹیکنالوجی گاوں دیہات میں بھی پہنچ گئی ہے اب عوام کی آواز، اور عوامی نمائندوں کے انداز، ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں پہنچ رہے ہیں، تو کمر کس لیں ووٹرز کے کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے۔

loading...
loading...