الیکشن سے پہلے فیصلہ کیوں لایا جا رہا ہے، یہ سب کو معلوم ہے: مریم نواز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف  کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر انہیں جیل بھی جانا پڑا تو وہ تیار ہیں۔ ہر کام کی ایک قیمت ہوتی ہے اور70 سال میں پہلی بار جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے اس کی قیمت ادا کریں گی۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے فیصلہ کیوں لایا جا رہا ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ ٹرائل جس طرح کنڈکٹ کیا گیا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یقین ہے کہ فتح ن لیگ کی ہی ہوگی۔


loading...
loading...