افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں2 ایف سی کےجوان شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:افغان علاقے سے پاکستان پرکی جانے والی فائرنگ کے نتیجےمیں ایف سی کے دو جوان شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان دہشتگردوں نے کرم ایجنسی میں ایف سی پختونخوا کے دستے کو نشانہ بنایا۔

یہ دستہ پاکستانی علاقے میں سرحدی باڑ کی معمول کی نگرانی مشن پر تھا کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی جوانوں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا تاکہ سرحد پار موجود افغان شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

کشیدگی دور کرنے کیلئے فوجی سطح پر رابطے بھی ہوئے ہیں۔

loading...
loading...