افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا،10افرادہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کابل:افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 10افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں ایک بار پھر دہشتگردی  ،افغان شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 10افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے

دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

حکام کے مطابق خودکش دھماکا سڑک کنارے ہوا جس میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 8عام شہری اور 2سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں ۔

تاہم اب تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔

loading...
loading...