افغانستان میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر حملہ،3دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جلال آباد:افغانستان  کے شہر جلال آباد میں دہشتگردوں نے محکمہ تعلیم کی عمارت پر حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے 3دہشتگردوں کو مار گرایا جبکہ ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔

پیر کو افغان شہر جلال آباد کے محکمہ تعلیم کی عمارت پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

افغان حکام کے مطابق حملے سے قبل ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ 3دہشتگرد عمارت میں گھس گئے ۔

مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے 3دہشتگردوں کو مار گرایاجبکہ حملے میں 10شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حملےکے بعد عمارت کے قریب سے بارودی مواد سے بھری گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔

loading...
loading...