افغانستان میں امریکی ناکامی، پاکستان کیخلاف واویلہ

File Photo

File Photo

واشنگٹن : افغانستان میں برسوں سے زبردستی کا مہمان بنا امریکا ناکامی کا سارا الزام پاکستان پر لگارہا ہے۔سپر پاور نے ساری پاور لگادی لیکن افغانستان میں امن نہ آیا ۔افغانستان میں امریکا نے برسوں سے قیام کے دوران اربوں ڈالر خرچ کر ڈالے۔لیکن امن نہ آیا۔

سینٹرفار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیزکے مطابق  امریکا افغانستان میں تقریباً آٹھ سو اکتالیس  ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے  لیکن حالات دیکھ کرلگتا ہے  امریکا  نے صرف  پیسے خرچ کیے دماغ نہیں۔

جدید اسلحہ جدید ٹیکنالوجی ,ڈرون ،،سب کچھ ہونے کے باوجود افغانستان سے شدت پسند ختم نہ ہوئے، چوتیس میں سے سولہ صوبوں میں افغان طالبان کا مکمل تو کہیں جزوی کنٹرول ہے۔ اور تو اور افغانستان میں  کرپشن اور منشیات کا کاروبار بھی بڑھ گیا۔

اقوام متحدہ  کے مطابق افغانستان میں افیون کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گرد ہیروئن دنیا بھر کی مارکیٹوں تک پہنچا رہے ہیں اور حاصل کردہ رقم دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہے۔

 افغانستان میں  سب کچھ  امریکی فوج کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔اور اس ناکامی پر نظریں نہ اٹھانے کے قابل امریکا پاکستان پر انگلی اٹھارہا ہے۔