افغانستان :امریکی ڈرون حملہ،کالعدم تحریک طالبان کے4 دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کابل:افغانستان میں امریکی ڈرون حملے  میں کالعدم تحریک طالبان کے4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں انتہائی اہم کامیابی حاصل ہوگئی،افغانستان کے علاقے برمل میں دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے ڈرون حملےمیں ریڈ بک میں شامل دہشت گرد یاسین عرف استاد اسلم عرف اسامہ 3ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

یاسین عرف اسامہ کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے تھی،یہ دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ان میں جی ایچ کیو اور داتا دربار حملے، سابق صدر پرویز مشرف پر خود کش حملے شامل ہیں،ہلاک کمانڈر سری لنکن ٹیم، مہران اور کامرہ بیس حملوں میں بھی ملوث تھا۔

ٹیکسلا میں چرچ حملے اور لاہور میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھایاسین عرف اسامہ کے علاوہ ہلاک دہشت گردوں میں طیب محسود،صادق اللہ گربازاوراخترمہمند شامل ہیں۔

یاسین پنجابی طالبان کا انتہائی مطلوب کمانڈر تھاجو بعد ازاں کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہر کر وزیرستان سے افغانستان چلا گیا۔