اظہرعلی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی فیل ہوگئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈونیڈن:پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اظہرعلی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی فیل ہوگئے،صفرپرپویلین لوٹ گئے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں اظہرعلی کا فلاپ شو جاری،سینئر بیٹسمین ٹیم پربوجھ بنے رہے، اظہرعلی دورہ نیوزی لینڈ میں مسلسل تیسرے میچ میں فیل ہوگئے۔

تیسرے ون ڈے میں موصوف نے 10گیندیں تو کھیلیں لیکن کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی، بولٹ نے پویلین چلتا کیا۔

پہلے ون ڈے میں اظہرعلی صرف 6رنزبناکرٹم ساؤتھی کا شکار بنے تھے،دوسرے ون ڈے میں بھی ان کے رنز کی 6تک ہی محدود رہے،سینئربیٹسمین اب تک تین میچز میں صرف 12رنز کا پہاڑہی کھڑاکرسکے۔

loading...
loading...