اسکارف کی بے حرمتی پر خاتون کو سزا

Untitled-1

تہران: خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سُنا دی گئی ہے۔

بیالیس سالہ ایرانی خاتون شاپارک شجاریزادی کی ایک وڈیو سامنے آئی تھی، جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھیں۔

شجاریزادی کو فروری میں گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں۔

شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں اسکارف کی مخالفت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بشکریہ The Independent 

loading...
loading...