اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈالنے کی منظوری دے دی ۔

پیر کو وزارت داخلہ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،جس میں سیکریٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل، نادرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کے حکام نے شرکت کی ۔

وزیرداخلہ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بکیز کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتےہوئے کہاکہ اسپاٹ فکسنگ کے ہرپہلوسے شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا نام بندنام کرنے ولاوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکلہ کیس کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

چوہدری نثار نے حکام کو معاملے زیروٹالینرنس پالیسی اختیار کرنے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی۔

‘ای سی ایل پرڈالے جانے والے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصرجمشید، شاہ زیب حسن خان اورمحمد عرفان شامل ہیں ‘۔