اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل:کرکٹرناصرجمشید کی ایک سالہ معطلی ختم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے دوسرےایڈیشن کےدوران سامنےآنےوالےاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےباعث معطل ہونےوالےکرکٹرناصرجمشید کی ایک سالہ معطلی  ختم ہوگئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےاینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پرناصرجمشید کوایک سال کیلئےمعطل کردیا تھا۔

ناصرکی معطلی 13فروری کوختم ہوگئی تاہم بورڈ کی جانب سے  چند روز قبل نئی چارج شیٹ جاری ہونے کےبعد ان کی معطلی برقرارہے۔

معطلی ختم  پر ناصر جمشیدکوآج سے  برمنگھم میں کلب کرکٹ کا دوبارہ آغازکرنا تھا تاہم  ایک بار پھر معطل ہونے کےباعث ان کا معاہدہ ایک بارپھرخطرےمیں پڑگیا ہے۔

loading...
loading...