اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33رنز سے شکست دیدی

PSL

PSL

شارجہ: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33رنز سے شکست دےدی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 3 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز 186رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 152رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ کے علاوہ کوئی بیٹسمین خاطر خواہ اسکور نہیں کر سکا۔

کیرون پولارڈ نے 47گیندوں پر 73رنز کی اننگ کھیل کر لڑکھڑاتی بیٹنگ لائین کو کچھ سہارا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمت پٹیل، فہیم اشرف، عماد بٹ اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں جبکہ محمد سمیع نے 1وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونچی 58، ایلکس ہیلز 46اور حسین طلعت 36رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمر گل نے 2وکٹیں جبکہ عمران طاہر نے 1وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ فتح کے بعد پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہوگئی ہے۔ جبکہ ملتان سلطانز 9پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پرموجود ہے۔