اسلام آباد ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی  فیس نہ لینے کا حکم دے دیا۔

جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

اس موقع پر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے راشد حنیف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے استفسار کیا کہ فیسوں سے متعلق پیرا کیا کررہی ہے؟ راشد حنیف کا کہنا تھا کہ سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے جبکہ سنگل رکنی بینچ نے پیرا کے اختیارات ختم کر دیئے تھے، اپیل زیر سماعت ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن والدین نے بچوں کی موسم گرما کی فیس جمع کرا دی ان کی فیس تعطیلات کے بعد آئندہ مہینوں کی فیس کی مد میں جمع کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...