اسلام آباد سمیت ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:لاہور،کراچی  اور اسلام آباد سمیت ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج ہلکی بارش ہوگی،  جڑواں شہروں میں بھی رم جھم برسنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے موسم سہانا ہے ، مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہورہی ہےتاہم کراچی کے شہریوں کو تیز بارش کیلئے چند روز انتظا رکرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کشمیر، ہزارہ، گوجرانوالہ  ڈویژن میں کہیں کہیں  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ  اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

loading...
loading...