اسلام آباد اور گردونواح میں رات بھر ساتھ بارش، موسم خوشگوار

rainingimage

اسلام آباد اور گردونواح میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

ہری پور میں بھی برکھا رُت سے موسم سہانا ہوگیا۔ پتوکی، سرگودھا، اور چنیوٹ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

حجرہ شاہ مقیم میں بھی بادل کھل کر برسے ، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ جبکہ بجلی غائب اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

loading...
loading...