اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق،پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، ننکانہ صاحب، سکھیکی، پنڈی بھٹیاں، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے موسم سہانا کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،آئندہ 3روزتک بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان وسطی اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔