اسرائیلی وزیراعظم کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ شروع کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

یروشلم:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ شروع کردیا،کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مشکل میں پڑ گئے ، پولیس نے حکام سے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے الزامات عائد کرنے کی سفارش کردی۔

پولیس کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ،رشوت سمیت دیگر معاملات پر تحقیقات کی جارہی ہے ،جس کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

loading...
loading...