اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 61ہوگئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام کے خلاف احتجاج کرنے والے  نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں  کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے سبب   شہادتوں کی تعداد61 ہوگئی۔جبکہ2700افراد زخمی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سراپا احتجاج نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے گولیاں برسادیں۔

فلسطین مظاہرین پر نہ صرف آنسوگیس شیلنگ کی گئی بلکہ گولیاں اور پیٹرول بم کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔

اسرائیلی فوج نے نہ صرف جوانوں  بلکہ فلسطینی بچوں کو بھی نشانہ بنایا۔

آٹھ ماہ کا بچہ آنسو گیس شیلنگ سے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دو سو سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے۔

اٹھہترخواتین بھی اسرائیلی سفاکیت کا نشانہ بن کر زخمی ہوئیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اورتین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف صرف اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

loading...
loading...