اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 1بجے تک ملتوی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 1بجے تک ملتوی کردی گئی۔

منگل کو اسلام آباد کی  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

سماعت کے دوران ملزم صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث سماعت ایک بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی ،جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

ملزم سعید احمد کے وکیل نے ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

صحافی نے ملزم سعید احمد کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا درخواست منظور ہوگی یا مسترد، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ فرشتے نہیں کہ پتہ چل جائے یہ بات فرشتوں سے پوچھیں ، تاہم قانون کے مطابق درخواست منظورہونی چاہیے،سماعت اب دوپہر ایک بجے ہوگی۔

loading...
loading...