اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 7 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کے جج نے اسحاق ڈار کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے اور کہا کہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ یہ تھا کہ جائیداد فروخت نہ کی جائے۔

جج محمد بشیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا اور جائیداد فروخت نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق چیئرمین نیب کے فیصلےکی توثیق کی تھی تاہم سابق وفاقی وزیر خزانہ نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔

loading...
loading...