اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس،2 ملزمان کی عدالت میں بریت کی درخواست

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 2ملزمان نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی ۔

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 4گواہوں میں سے قابوس عزیز، محمد نعیم اورنیازسبحانی نے  بیانات قلمبند کرائے۔

گواہوں نے  ہجویری فاؤنڈیشن اوراسحاق ڈارکی گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق آگاہ کیا،وکیل صفائی نے جرح  مکمل کرلی ۔

سماعت کے دوران ملزم نعیم محمد اور منصور رضا نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائرکردی ،جس پر جج محمد بشیر نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ۔

loading...
loading...