ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

tabletsimage

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی، دوائیں تو مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں اب صرف دعاؤں کا ہی آسرا ہے۔

عوامی خدمت کا دم بھرنے والے عوام کا دم نکالنے لگے۔ سستی صحت کی سہولیات دینے کا دعویٰ کرنے والے عوامی نمائندے قیمتیں بڑھنے پر خاموش کیوں ؟

ادویات کی قیمتوں میں   یہ پانچ فیصد  اضافہ، مریضوں کی زندگیوں میں پانچ فیصد کمی کے مترادف ہے۔  کراچی کے سول اسپتال میں شکارپور کا محبوب  سرکاری خرچ پر اپنی اہلیہ کے علاج کا منتظر ہے۔
ایسی ہی صورتحال  کا سامنا پینسٹھ سالہ عنایت بی بی کو بھی ہے۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوائیں تو مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں اب صرف دعاؤں کا ہی آسرا ہے۔ فارما ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت اور اخراجات میں اضافے کے باعث کمپنیوں کو نقصان کا سامنا تھا۔

loading...
loading...