احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی، اسے مسترد کرتے ہیں، شہباز

File Photo

File Photo

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کیخلاف عدالتی فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعے کو لاہور میں شہبازشریف نے عدالتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیصلے میں بہت قانونی خامیاں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے، عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

loading...
loading...