آزاد اراکین کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت ،حلف نامے الیکشن کمیشن کوموصول

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے34نومنتخب آزاد اراکین کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے۔

نمبر گیم کا سرکاری اعلان آج متوقع ہے،بیشترآزاد اراکین نے الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت سے آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ،ملک بھر سے 53 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں میں سے 34 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرادیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ،قومی اسمبلی کے 7 آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے، ساتوں آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

 پنجاب اسمبلی سے 29 آزاد اراکین میں سے  26  امیدواروں نے حلف نامے جمع کرائے جن میں سے 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہےجبکہ مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق اور تحریک حق رائے میں 1،1 رکن نے شمولیت اختیار کرنے کا حلف نامہ جمع کرایا۔

خیبرپختونخواہ کے 1 آزاد رکن صوبائی اسمبلی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرایا۔

صوبائی الیکشن کمیشنز سے مزیدتفصیلات موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن حتمی پارٹی پوزیشن آج جاری کرے گا۔

loading...
loading...