آرمی چیف کی نقیب محسود کے والد سے ملاقات،انصاف کیلئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپندی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی اور انہیں انصاف دلانے کیلئے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےشمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نقیب محسودکےوالد سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نقیب کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیااورمتاثرین کوانصاف دلانے میں تعاون کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے نقیب اللہ محسود کو رواں برس 13جنوری کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔

loading...
loading...