آرمی چیف سے نیپالی ہم منصب کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپالی ہم  منصب جنرل راجندرا چھیتری نے ملاقات کی ، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،بدھ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف راجندرا چھیتری نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی  ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،فوجی تعلقات،علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل راجندرا چھیتری نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ،انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راجندرا چھیتری کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

loading...
loading...