آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق، منگل کو آرمی چیف کابل پہنچ  گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،اس کانفرنس میں کمانڈر یو ایس سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن او افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔

 کانفرنس میں افغانستان اور خصوصا خطے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

loading...
loading...