آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ، جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ،منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف کے درمیان جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور  پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سیکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا دارومدار مغربی ایشیائی ممالک کے تعاون میں ہے،جرائم کی روک تھام کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

loading...
loading...