آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدر کی دعوت پر کابل روانہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کے دارالحکومت کابل روانہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ،منگل کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدراشرف غنی کی دعوت پر کابل روانہ ہوئے۔

آرمی چیف دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سمیت اعلی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہاکہ پاکستان قومی مفاہمت پرمبنی افغان حکومت کا خواہش مند ہے اور افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا اورنیٹو کی کامیابی کا خواہش مند ہے ۔

loading...
loading...