آج نیوز کی خبر، ایس بی سی اے ایکشن میں

aajnewsimage

کراچی : آج نیوز پر غیر قانونی تعمیرات کی خبر نشر ہونے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حرکت میں آگئی۔ جمشید روڈ کے علاقے عامل کالونی میں بنائے جانے والے پینٹ ہاوس کو مسمار کردیا گیا۔

آج نیوز نے جگایا۔  توسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہوش آیا  عامل کالونی میں بنایا گیاغیر قانونی پینٹ ہاؤس مسمار کردیا گیا۔

آج نیوزپرجمشید ٹاؤن کی عامل کالونی میں غیر قانونی  پینٹ ہاؤس کے بنائے جانے کی خبر نشر کی گئی   جس پر ایس بی سی اے کےڈیمولیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم  نے ایکشن لیااورپینٹ ہاؤس کو منہدم کردیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی محدود کارروائیوں کے باجود شہر میں  غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،سوال یہ ہے کہ کیا متعلقہ اداروں کی ملی بھگت کے بغیر یہ تعمیرات ممکن ہیں ؟

loading...
loading...